بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی دشمن کے خلاف جنگ کے پانچویں دن، صہیونی ریاست کے مظالم کے جواب میں ایرانی میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے گئے، جس کے بعد مقبوضہ علاقوں بھر میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جو ان دنوں تقریبا 24 گھنٹے ان علاقوں میں بجتے رہتے ہیں اور آبادکاروں کی زیادہ تر زندگی پناہ گاہوں میں گذرتی ہے۔
ایران اور صہیونی ریاست کے درمیان جنگ کا پانچواں دن
- ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر/ مقبوضہ علاقوں میں دوبارہ الارم کا فعال ہونا
کچھ دیر پہلے مقبوضہ علاقوں میں میزائل حملوں کے خطرے کے الارم دوبارہ بج اٹھے۔ عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 10 میزائل مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں کی طرف فائر کئے گئے ہیں۔
صہیونی ریاست کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ 20 منٹ کے دوران ایران نے دو لگاتار لہروں میں 30 میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کئے ہیں۔
ایرانی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی
ایرانی میزائلوں کے مقبوضہ علاقوں سے ٹکرانے کے کچھ ہی دیر بعد، عبرانی صارفین نے ماؤر ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی تصاویر جاری کی ہیں۔
اس کے علاوہ، صہیونی ریاست کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے ایک میزائل نے مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
چینل نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں بھی ایرانی میزائلوں کے نشانے پر آنے کی وجہ سے متعدد مقامات پر بڑی آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔
صہیونی ریاست کے دفاعی نظام کا ایک بار پھر خودکش اقدام
صہیونی ریاست کے دفاعی نظام کی کارروائیوں کے سلسلے میں، عبرانی صارفین نے اس نظام میں ایک بار پھر خرابی کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نظام سے فائر کیا گیا میزائل، فائر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر گر گیا، جس سے ممکنہ طور پر کچھ نقصان ہوا ہے۔
آئرن ڈوم کی خودکشی (Self - harming) کے نتیجے میں شدید آتشزدگی
ایران کے میزائل کا تل ابیب سے ٹکراؤ
مقبوضہ علاقوں کے مرکز سے جاری تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی طرف فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کئی صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی میزائل مقبوضہ علاقوں کے آسمان میں
مقبوضہ علاقوں کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جانے کے کچھ ہی دیر بعد، یہ میزائل مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں داخل ہو گئے، اور صہیونی فوج کے دفاعی نظام میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فعال ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں پر ایران کے گیارہویں میزائل حملے کا آغاز
عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران نے مقبوضہ علاقوں پر گیارہویں میزائل حملہ شروع کر دیا ہے۔ صہیونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 20 میزائل فائر کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ